یورو زون خسارے کی یونین نہیں ہے، جرمن چانسلر

یوروسنگل کرنسی بلاک ہے اور اسے خسارہ بانٹنے کا بلاک نہیں بننے دیا جائے گا،انجیلا میرکل

اتوار 3 جون 2018 16:20

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہاہے کہ یورو زون کو خسارے کی یونین نہیں بننے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق انہوں نے اٹلی کے بجٹ خسارے میں کمی کے لیے مدد دینے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوروسنگل کرنسی بلاک ہے اور اسے خسارہ بانٹنے کا بلاک نہیں بننے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوروزون میں یک جہتی ضروری ہے، تاہم اس کا مطلب اپنی مدد آپ کر کے دوسروں کی مدد کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :