مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے والوں کیلئے ایپلی کیشن کا اجراکردیاگیا

اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہش مند ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں،نگراں کمیٹی

اتوار 3 جون 2018 16:20

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء)مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ نے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کی سہولت کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق انتظامی امور کی کمیٹی کے نگران شیخ صالح المزینی نے بتایا کہ زائرین کی سہولت کیلئے مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کی سہولت کیلئے مخصوص ایپ بھی لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہش مند اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

المزینی نے مزید کہا کہ ایسے افراد کیلئے جنہیں ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرانے میں دشواری کا سامنا ہے انتظامیہ نے مسجد نبوی شریف کے جنوبی صحن میں مسجد نبوی کی انتظامی مرکز کے ساتھ ہی عارضی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں معتکفین اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔ عارضی کیمپ میں موجود اہلکار معتکفین کی سہولت کیلئے موجود ہوتے ہیں ۔ کیمپ پر عربی اور انگلش کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی وزیٹر سروسسز کی عبارت تحریر کی گئی ہے ۔ ایسے غیر ملکی افراد جو امسال ماہ رمضان میں مسجد نبوی شریف میں اعتکاف کرنے کے خواہش مند ہیں انہیں چاہئے کہ وہ انتظامی کیمپوں سے رجوع کر کے اپنی رجسٹریشن مکمل کروا لیں