بین الاقوامی تجارتی کشیدگی پر ایئرلائنز کی جانب سے انتباہ

تجارت میں کمی، مسافروں کی کمی کی جانب مائل اور یہ ایک بری خبر ہو گی، انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

اتوار جون 16:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) عالمی فضائی کمپنیوں نے دنیا بھر میں تجارت کے موضوع کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی سے خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس صورتحال سے ہوابازی کی صنعت اور عالمی تجارت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس بیان کے مطابق ہوابازی کی صنعت افراد اور سامان کے لیے کھلی سرحدوں پر انحصار کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تجارت میں کمی، مسافروں کی کمی کی جانب مائل ہو گی اور یہ عالمی تجارت کے لیے ایک بری خبر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :