جوہری پروگرام ترک کرنے پر ہی شمالی کوریا کو رعایت ملے گی،امریکی وزیرخارجہ

امریکہ سلامتی کونسل کی طرف سے شمالی کوریا پر عائد تمام تعزیرات کا نفاذ جاری رکھے گا،میڈیا سے گفتگو

اتوار 3 جون 2018 16:20

سنگاپورسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا پر سے بین الاقوامی پابندیاں صرف اسی صورت میں ہٹائی جائیں گی جب پیانگ یانگ اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدام کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اتوار کو سنگاپور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے شمالی کوریا پر عائد تمام تعزیرات کا نفاذ جاری رکھے گا۔

شمالی کوریا کو اسی وقت رعایت ملے گی جب وہ جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونے کے مصدقہ اور ناقابل تردید اقدام کا مظاہرہ کرے گا۔پریس کانفرنس میں میٹس کے ہمراہ جنوبی کوریا اور جاپان کے وزرائے دفاع بھی موجود تھے۔میٹس کے ہمراہ موجود جنوبی کوریا کے وزیردفاع سونگ یونگ مون کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ، کم ملاقات سے متعلق محتاط انداز میں پرامید ہیں۔