شمالی وزیرستان ایجنسی کے عارضی نقل مکانی والے شہریوںکی افغانستان سے واپسی کاعمل جاری ہے، حکام ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی

اتوار 3 جون 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) شمالی وزیرستان ایجنسی کے عارضی نقل مکانی والے شہریوں (ٹی ڈی پیز) کی افغانستان سے واپسی کاعمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

فاٹاڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق بنوں کے قریب بکاخیل کیمپ میں افغانستان سے 6ہزار600 عارضی نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی ہوچکی ہے۔حکام نے بتایا کہ ضروری کارروائی کے بعد ان افراد کوشمالی وزیرستان میں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔حکام نے بتایا کہ اس وقت بھی افغانستان میں چارہزارخاندان موجود ہیں اورانہیں واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ 2014میں آپریشن ضرب عضب کے دوران یہ افراد افغانستان چلے گئے تھے۔