قومی خدمات کاصلہ بدزبانی ،الزام تراشی ،سازشوں اور نا انصافی سے دیا جارہا ہے ‘خواجہ سعد رفیق

پاکستان ہمار ا گھر ہے جھوٹ بول کر نفرت کی آگ لگانے والے بدقسمتی سے اپنے ہی گھر کو نذآتش کررہے ہیں‘ٹویٹر بیان

اتوار 3 جون 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ قومی خدمات کاصلہ بدزبانی ،الزام تراشی ،سازشوں اور نا انصافی سے دیا جارہا ہے ،نفرت کا جواب عزت سے مقابلے کا جواب مکالمے سے ،جھوٹ کا جواب کارکردگی سے اور ظلم کا جواب صبر سے دیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹر بیان میں انہوںنے کہاکہ زہریلے پروپیگنڈے اور سازشوں کے جھکڑ بھی انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) کو روک نہیں سکیں گے ،25جولائی کے انتخابات میں ووٹرمسلم لیگ (ن) کا ساتھ پہلے سے زیادہ جذبے سے دیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں قومی خدمات کاصلہ بدزبانی ،الزام تراشی ،سازشوں اور نا انصافی سے دیا جارہا ہے ،آئین قانون اور انصاف کو سنگین مذاق بنادیا گیا ہے ۔ا نہوںنے کہاکہ نفرت کا جواب عزت سے مقابلے کا جواب مکالمے سے ،جھوٹ کا جواب کارکردگی سے اور ظلم کا جواب صبر سے دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ہمار ا گھر ہے جھوٹ بول کر نفرت کی آگ لگانے والے بدقسمتی سے اپنے ہی گھر کو نذآتش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :