نیو انار کلی بازارمیں پارکنگ پلازہ نہ ہونے سے تاجروں کو سنگین حالات کا سامنا ہے ،شیخ ظاہر قیوم

اتوار جون 16:40

لاہور۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین شیخ ظاہر قیوم نے کہا ہے کہ نیو انار کلی بازار کیلئے پارکنگ پلازہ نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں کو سنگین حالات کا سامنا ہے، ماضی میں بھی مرکزی سڑک پر پارکنگ مافیا کا قبضہ ہونے کیوجہ سے آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش آئے ، بیشتر پلازے فائر فائٹنگ کے انتظامات سے مکمل طور پر محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں تاجروں کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شیخ ظاہر قیوم نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت پارکنگ پلازہ تعمیر کر دے تو پورے بازار کا بنیادی مسئلہ حل ہو جائے گا،انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے نیلا گنبد کے قریب پارکنگ پلازہ منظور کیا تھا تاہم وہ بھی ڈینگی مہم کی نذر ہو گیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے نیو انارکلی بازار میں فوری طور پر پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :