جان پیئرز اور شوئی زانگ کو فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست

اتوار جون 16:40

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) آسٹریلیا کے جان پیئرز اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی زانگ کو فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں اتوار کو کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کی نیکول اور الیگزینڈر پیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے جان پیئرز اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی زانگ کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 3-6 اور 10-7 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :