لیڈز ٹیسٹ ،پاکستانی ٹاپ آرڈر ناکام
سیریز جیتنے کا تاریخی موقع ہاتھ سے نکلنے لگا
فہد شبیر اتوار 3 جون 2018 17:08
(جاری ہے)
انگلینڈ کے کپتان جوروٹ آﺅٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جو 45 رنز بنا کر 138 کے مجموعے پر محمد عامر کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔کپتان کے نقصان کے بعد نوجوان بلے باز ڈومینک بیس نے ٹیم کا بیڑا اٹھایا اور ڈیوڈ مالان کے ساتھ مل کر مہمان ٹیم کے پہلی اننگز کے اسکور کو برابر کیا۔
انگلینڈ نے چائے کے وقفے تک 3 وکٹوں پر 199 رنز بنائے تھے اور پاکستان کے خلاف 25 رنز کی برتری حاصل تھی۔بیس اور ڈیوڈ مالان نے وقفے کے بعد لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف ایک رن کے اضافے کے بعد محمد عامر نے 28 رنز بنا کر کھیلنے والے مالان کو آﺅٹ کیا۔نوجوان بلے باز بیس محض ایک رن کے فرق سے اپنے کیریئر کی دوسری نصف سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 49 رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے کے بعد 212 کے اسکور پر آﺅٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئراسٹو نے 21 رنز بنا کر اسکور کو 260 تک پہنچانے میں مدد کی تاہم فہیم اشرف نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔لیڈز میں کھیل کے دوسرے روز آﺅٹ ہونے والے آخری کھلاڑی کرس ووکس تھے جنھوں نے 17 رنز بنائے اور 285 کے سکور پر محمد عباس کا نشانہ بنے۔انگلینڈ نے جب دوسرے روز کھیل کا اختتام ہوا تو 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنا کر پاکستان پر 128 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔بٹلر 34 اور کیوران 16 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے باعث صرف 174 رنز پر آﺅٹ ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان نے لارڈز میں سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔لیڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامراور محمد عباس جب کہ برطانوی ٹیم جو روٹ (کپتان)، ایلسٹر کک، کے جیننگ، ڈی جے مالان، جے ایم بیئرسٹو، ایس ایم کیورن، جے سی بٹلر، جے ایم اینڈرسن اور ڈی ایم بیس پر مشتمل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.