کوئٹہ، کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 4مزدور جاں بحق، 6کو بے حوشی کی حالت میں نکا ل لیا گیا

دو ماہ کے دوران مجمو عی طور پر کوئلے کی کان بیٹھنے کے واقعات میں 22مزدور جاں بحق ہوئے

اتوار 3 جون 2018 17:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی 4مزدور جاں بحق 6کو بے حوشی کی حالت میں نکا ل لیا گیا دو ماہ کے دوران مجمو عی طور پر کوئلے کی کان بیٹھنے کے واقعات میں 22مزدور جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں یونا ئیٹد کول کمپنی کی لیز نمبر 7 کوئلہ کان میں گیس بھرے کے باعث دھما کہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کان بیٹھ گئی جس میں 9مزدور پھنس گئے ،واقعہ کی اطلاع ملتی ہی انتظامیہ نے کان میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا جس کے مکمل ہونے پر چار مزدوروں کی لاشیں جبکہ 6کو بے حوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ،بے حوش ہونے والوں میں ایک امدادی رضا کار بھی شامل ہے ،انتظامیہ نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہا ں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد رمضان ،یارخان ،بادشاہ اور غلام محمد کے ناموں سے ہوئی ،جاں بحق ہونے والے تین مزدوروں کا تعلق خیبر پختونخواء کے علاقے شانگلہ جبکہ ایک کا تعلق مستونگ سے ہے،جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئیں ،یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں مارواڑ اور اسپین کاریز میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے واقعات پیش آئے تھے دونوں حادثات میں مجموعی طور پر 18 مزدور جاں بحق ہوئے،دو ماہ کے دوران مجمو عی طور پر کوئلے کی کان بیٹھنے کے واقعات میں 22مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :