پیپلزپارٹی ملک کی ترقی اور قوم خوشحالی پر یقین رکھتی ہے ،میر صادق عمرانی

ْ

اتوار 3 جون 2018 17:10

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) پیپلزپارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر اور حلقہ پی بی 11 ڈیرہ مرادجمالی چھتر سے پی پی پی کے نامزد امیدوار میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی ترقی اور قوم خوشحالی پر یقین رکھتی ہے ہم نے ہمیشہ نصیرآباد کے عوام کی بلا رنگ و نسل اور تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر خدمت کی ہے ہماری جدوجہد اور وژن نصیرآباد کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے عوام ہمارا ساتھ دیں دور جدید کی تمام تر سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرینگے بیروزگاری ختم کر کے عوام کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر پریس کلب محمد ایوب بھٹو اور صحافیوں آصف بلوچ محمد اقبال قادری کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر صادق عمرانی نے کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی کے عوام کو گزشتہ پانچ سالوں سے پسماندہ رکھا گیا ترقی کے نام پر لوٹ مار کی گئی لوگوں کا معاشی سیاسی سماجی استحصال کیا گیا ترقی تو درکنار لوگوں کو پینے کا پانی دستیاب میسر نہیں نصیرآباد جو کہ ایک گرین بیلٹ علاقہ ھے آج نصیرآباد میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے زراعت تباہ ہو چکی ھے ان پانچ سالوں میں عوام کے ساتھ زیادتی ناانصافیاں ظلم کیا گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نصیرآباد کے عوام کے ساتھ ظلم استحصال اور لوٹ مار کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب کتاب لے گی انہوں نے کہا کہ نصیرآباد کے عوام ہمارا ساتھ دیں 2018 الیکشن پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں نصیرآباد میں نہ رکنے والی ترقی کا عمل شروع کر ینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی متحد ھے پیپلزپارٹی اپنے قائدین کی مشاورت سے صوبے بھر میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی بلوچستان میں پارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تمام رہنما متحد ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جو فیصلہ سب کے لیے قابل قبول ہوگا انشائاللہ 2018 الیکشن پاکستان پیپلزپارٹی صوبے بھر کلین سوئپ کرے گی۔