میر محمد صادق عمرانی اور میر بابو محمد امین عمرانی کی سابقہ ادوار میں کارکردگی اچھی رہی ہے،میر دائود خان عمرانی

اتوار جون 17:10

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد کے سابق ضلعی صدر میر دائود خان عمرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے حلقہ پی بی 11ڈیرہ مراد جمالی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن میر محمد صاد ق عمرانی اور حلقہ پی بی 12تمبو سے میر محمد امین عمرانی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے ان خیالات کا اظہار میر دائود خان عمرانی نے ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا میر دائود خان خان عمرانی نے کہا کہ میر محمد صادق عمرانی اور میر بابو محمد امین عمرانی کی سابقہ ادوار میں کارکردگی اچھی رہی ہے انکی کارکردگی کی وجہ سے ہی پارٹی نے ٹکٹ جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 25جولائی کا دن میر محمد صاد ق عمرانی اور میر بابو محمد امین عمرانی کی کامیابی کا دن ہو گا اور نصیرآباد کے کارکنان و جیالوں سے اپیل ہے کہ 25جولائی کو تلوار پر مہر لگا کر میر محمد صادق عمرانی اور میر بابو محمد امین عمرانی کو کامیاب بنائیں ۔