پنجاب ایگری ایکسپو 23 جون کو منعقد ہو گی

اتوار 3 جون 2018 17:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام زرعی مصنوعات کی عالمی مارکیٹنگ کے لیے اپنی نوعیت کی منفرد ’’ ایگری ایکسپو 2018 ‘‘ رواں ماہ کی 23تاریخ کو منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان ہارون خان نے اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ زراعت پنجاب نے قبل ازیں جنوری میں اپنی نوعیت کی پہلی ’’ہارٹی ایکسپو ‘‘کا کامیاب انعقاد کیا تھا جس کی عالمی سطح پر پذیرائی کے بعد اب محکمہ زراعت پنجاب نے آئندہ ماہ پہلی ’’پنجاب ایگری ایکسپو ‘‘کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔

اسنمائشں میںزراعت کے شعبے سے وابستہ کاشتکار،امپورٹرز،ایکسپوٹرز اورکمپنیاں اپنی مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کر سکیں گی ۔پنجاب ایگری ایکسپو 2018 میں100 سے زائد بین الاقوامی کمپنیاں بھی حصہ لیں گی اور کاروباری حضرات کیلئے اس نمائش میں اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اجاگر کرنے کے وسیع مواقع موجود ہوں گے ۔زرعی ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو مزید بتایاکہ پنجاب ایگری ایکسپو 2018 جون کی 23تاریخ کو صوبائی دارالحکومت میںمنعقد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :