پنجاب بھر میں (آج) سے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی ٹرانسفر پر پابندی

گاڑی رجسٹریشن ، فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام لاگو کردیا گیا

اتوار جون 17:32

پنجاب بھر میں (آج) سے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی ٹرانسفر پر پابندی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں (آج) سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام نافذ کر دیا جائے گا ۔محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ گاڑیوں کی ملکیت کے عمل میں جعلسازی اور التواء کے روک تھام کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے نئے نظام کا اطلاق یکم جون 2018سے ہونا تھا تاھم تین یوم کی تاخیر کے بعد یہ نیا نظام (آج) 04جون سے لاگو ہو گا جس کے تحت گاڑی ٹرانسفر کروانے کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی ازخود ای ٹی اوکے سامنے پیش ہو کر موقع پر بائیومیٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا گیا ہے او ر خبردار کیاہے کہ 03 جون کے بعد ٹرانسفر ڈیڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کا پرانا طریقہ کار متروک ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ مروجہ طریقہ کار کے تحت ٹرانسفر ڈیڈ کے ذریعے گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی صرف 31 مئی تک ممکن تھی تاھم (آج) پیر سے نئے نظام کے اطلاق کے بعد پرانا طریقہ کار ازخود ختم ہو جائے گا ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ابتدائی طور گاڑیوں کی ٹرانسفر کے موقع پر بائیو میٹرک لازمی ہو گی جبکہ دوسرے مرحلہ میں اس نظام کا اطلاق نئی کار رجسٹریشن کے موقع پر بھی ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :