محکمہ جنگلات فیلڈ سٹاف کو بنیادی سہولیات دستیاب نہیں،کنزرویٹر

اتوار 3 جون 2018 17:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) محکمہ جنگلات نارتھ سرکل راولپنڈی نے جنگلات کو نقصان پہنچانے پر ایک کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کر لیا ۔کنزرویٹو آف فارسٹ راولپنڈی نارتھ سرکل اطہر شاہ کھگا نے اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ جنگلات نارتھ سرکل نے مالی سال 2017، 2018کے دوران جنگلات کو نقصان پہنچانے سے متعلق 1466کیس نمٹائے جبکہ جنگلات چوری میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ان سے 1,27,47,787(ایک کروڑ ،ستایئس لاکھ، سینتالیس ہزار ،سات سو ستاسی) روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔

انہو ں نے کہا کہ محکمہ جنگلات پنجاب جدید سائنسی طریقہ کار کے تحت جنگلات اور درختوں کی حفاظت اور ان کی پیداوار میں مزید اضافہ کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ اگرچہ فارسٹ فیلڈ سٹاف کے پاس نہ ہی ہتھیار اور نہ ہی پٹرولنگ کی سہولیات میسر ہیںاس کے باوجود وہ قیمتی جنگلات اور درختوں کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ فیلڈ سٹاف کو ضروری سہولیات کی دستیابی ضروری ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی نارتھ سرکل 2,80,220(دو لاکھ ،اسی ہزاردو سو بیس ) ایکٹر رقبے پر مشتمل ہے جس میں 789کلو میٹر رقبے پر پودے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی موثرکارکردگی اور بروقت کاروائی کے باعث راولپنڈی نارتھ سرکل میں وسیع پیمانے پر جنگلات کو ضائع ہونے سے بچایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :