سستے رمضان بازار وں کا انعقادغریب عوام کیلئے نعمت سے کم نہیں ہے،اسسٹنٹ کمشنر

اتوار 3 جون 2018 17:32

عارفوالا۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) مہنگائی کے موجودہ دور میں سستے رمضان بازار وں کا انعقادغریب عوام کیلئے نعمت سے کم نہیں ہے، کوالٹی اور معیارکی وجہ سے ہرطبقہ کے لوگوں کارجحان رمضان بازاروں کی جانب بڑھ رہا ہے، خریداروں کی سہولیات کیلئے صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں، ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنرعارفوالا الطاف حسین انصاری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے جس کی چیکنگ میں خود کررہا ہوں ۔