دینی طلبہ کو ملکی قوانین بارے بھی آگاہی دی جائے‘ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

مثالی معاشرہ کی تشکیل میں باصلاحیت اور صاحبِ علم حضرات کاکردارانتہائی اہم ہے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

اتوار جون 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ دینی طلبہ کو ملکی قوانین بارے بھی آگاہی دی جائے۔مثالی معاشرہ کی تشکیل میں باصلاحیت اور صاحبِ علم حضرات کاکردارانتہائی اہم ہے۔۔تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت کی حامل ہے۔دینی طلبہ کو معاشرتی معاملات بارے مکمل آگاہی دی جائے تاکہ وہ عملی زندگی میں کامیاب اور مہذب شہری بن سکیں۔

جامعہ نعیمیہ کے نئے تعلیمی سال کیلئے داخلوں کاآغاز25جون سے ہوگا جبکہ ضمنی امتحانات30جون سے شروع ہوں گی ۔آئندہ تعلیمی سال میں اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاپ کابھی انعقاد کیا جائے گاکیوں کہ تدریسی تربیت کے ذریعے ہی استاد پیشہ ورانہ ترقی کے نتیجے میں بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ طلبا کو تعلیم دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مدارس میں آنے والے طلبہ ہمارے پاس قوم کی امانت ہیں ان کے بہتر مستقبل کیلئے تگ دواورمسلسل کوشش کرناہماری ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ کے سے منسلک مدارس کے ناظمین اورمدرسین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںجامعہ فاطمیہ کے ناظم اعلیٰ سید بلال شاہ گردیزی، مولانا ضیاء اللہ نورانی،مفتی ندیم قمر،جامعہ ام اشرف جمال سے مولاناشبیر احمدامدادی،جامعہ شہابیہ اچھرہ سے مولانا ہارون قادری ،مولانا تنویر قادری،جامعہ غوث العلوم سمن آباد کے مولاناحفیظ اکبر،مولانامحمدرمضان ،المرکزالاسلامی سے مولانا محمدطاہر،مولانا محمدصفدر حیدر ی اورمولاناارشدجاوید نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :