سرگودھا سمیت ضلع بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی فہرستیں مکمل کرلی گئیں

اتوار 3 جون 2018 18:10

سرگودھا۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) سرگودھا سمیت ضلع بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی فہرستیں مکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مساجد انتظامیہ نے کسی بھی غیر متعلقہ یا بیرون اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں کو اپنی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی۔ مساجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر مساجد میں صرف وہی لوگ اعتکاف بیٹھیں گے جن کا تعلق متعلقہ علاقے سے ہوگا اور جسے نمازی اور اہل محلہ جانتے ہونگے ۔ سرگودھا سمیت ضلع بھر میں تمام مساجد میں اعتکاف کیلئے خصوصی انتظامات کرلئے گئے ہیں۔