عید کی خریداری کے باعث بازاروں میں ہر گزرتے دن کیساتھ رش بڑھنے لگا

اتوار 3 جون 2018 18:10

سرگودھا۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) عید کی آمد کیساتھ ہی عید کی خریداری کے باعث بازاروں میں ہر گزرتے دن کیساتھ رش بڑھنے لگا ۔

(جاری ہے)

دیہی علاقوں کے لوگ بھی عید کی خریداری کیلئے دن کے اوقات جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد رات کے اوقات میں خریداری کرنے لگی ہے۔ جن میں خواتین‘ بچے اور نوجوان شامل ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں گرمی اور روزے کے باعث خریداری مشکل ہے۔ اس لئے رات کے اوقات میں خریداری کو ترجیح دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :