سینئر سول جج خانیوال کی جانب سے ملازمین کے لیے عید الفطر کے موقع پر اعزازیہ جاری

اتوار جون 18:10

خانیوال۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) سینئر سول جج (ایڈمن )خانیوال کی جانب سے ملازمین کے لیے عید الفطر کے موقع پر اعزازیہ جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سینئر سول جج ایڈمین خانیوال محمد زبیر غوری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے دفتر کی تمام اسٹبلشمنٹ کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے سول ناظر 6000روپے نائب ناظر فی کس 5500روپے بیلف فی کس 4500روپے تعمیل کنندہ 3550روپے اور باقی تمام درجہ چہارم کے ملازمین کے لیے 3200روپے فی کس اعزازیہ ماہ مئی کی تنخواہوں کے ساتھ اُن کے بنک اکائونٹس میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے ۔

سینئر سول جج (ایڈمن ) خانیوال محمد زبیر غوری کے ماتحت ملازمین نے اُن کی ماتحت پروری پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا کہ انہو ں نے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ماتحت ملازمین کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا ۔اعزازیہ کے بل اکائونٹس آفس سے پاس کروا کر ملازمین کے بنک اکائونٹس میں منتقلی کے عمل میں بجٹ اینڈ اکائونٹس ایگزامینر غلام مصطفیٰ چوہدری نے بھی اہم کر دار ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :