نئے انتخابی شیڈول کے مطابق آج سے ضلع بھر کے ریٹرننگ افسر کاغذات نامزدگی تقسیم کرینگے

اتوار 3 جون 2018 18:10

خانیوال۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے انتخابی شیڈول کے مطابق آج سے ضلع بھر کے ریٹرننگ افسر کاغذات نامزدگی تقسیم کرینگے‘تفصیل کے مطابق قومی حلقہ 150کبیروالا میں ایڈیشنل سیشن جج اظہار الحق قومی حلقہ 151خانیوال ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس ،قومی حلقہ 152میاں چنوں میں ایڈیشنل سیشن جج مسرور انور اور قومی حلقہ 153جہانیاں میں ایڈیشنل سیشن جج جلیل احمد کاغذات نامزدگی تقسیم کرینگے‘بعدازاں وصول کریں گے اسی طرح صوبائی حلقوں میں صوبائی حلقہ203کبیروالا میں سول جج کبیروالا حافظ محمدزبیر ،صوبائی حلقہ204کبیروالا میں سول جج خواجہ ذیشان مجتبیٰ ،صوبائی حلقہ 205خانیوال میں سول جج محمدوسیم احمد، صوبائی حلقہ 206خانیوال میں سینئر سول جج محمدزبیر غوری ، صوبائی حلقہ 207میاں چنوں میں سول جج محمداجمل خان، صوبائی حلقہ 208میں سول جج میاں چنوں رضوان یوسف، صوبائی حلقہ209میں سول جج میاں چنوں شاہد حسن، اور صوبائی حلقہ210میں سول جج جہانیاں کاشف عثمان کاغذات نامزدگی آج سے تقسیم اور وصول کریں گے ۔