نگران وزیراعظم ناصرالملک اپنے آبائی گھر پہنچ گئے،علاقہ عمائدین سے ملاقات ، والد کی قبرپر فاتحہ خوانی کی

علاقہ عمائدین اور مقامی افراد نے ناصر الملک کا استقبال کیا اور نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

اتوار جون 18:10

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) نگران وزیراعظم ناصر املک اپنے آبائی علاقہ سیدو شریف گل کوہ آئے پہنچ گئے‘ آبائی گھر پہنچنے پر علاقہ عمائدین اور بڑی تعداد میں مقامی افراد نے ناصر الملک کا استقبال کیا اور نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو نگران وزیراعظم ناصر الملک سوات پہنچ گئے ناصر الملک عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے سیدو شریف گل کوہ آئے۔

ضلع ناظم محمد عی شاہ اور علاقہ کے عمائدین نے ان کا استقبال کیا۔ ناصر الملک آبائی قبرستان گئے اور والدین کی قبروں پر فاتحہ پڑھی۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔ آبائی گھر پہنچنے پر بڑی تعداد میں مقامی افراد نے ناصر الملک کا استقبال کیا اور نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔