شہباز شریف اور محمود الرشید کے درمیان ملاقات کا کوئی امکان نہیں‘ دونوں کے درمیان آئینی طور پر مشاورت ہوچکی جو ناکام رہی‘ شاید معاملہ الیکشن کمیشن کو چلا جائے،سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء الله کا بیان

اتوار 3 جون 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء الله نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے درمیان ملاقات کا کوئی امکان نہیں‘ دونوں کے درمیان آئینی طور پر مشاورت ہوچکی ہے‘ یہ آئینی مشاورت ناکام رہی‘ شاید معاملہ الیکشن کمیشن کو چلا جائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو رانا ثناء الله نے کہا کہ شہباز شریف اور سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے درمیان ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دونوں کے درمیان اب تک کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ دونوں کے درمیان آئینی طور پر مشاورت ہوچکی ہے۔ آئینی مشاورت ناکام رہی اپوزیشن اتفاق رائے کے بعد پیچھے ہٹ گئی۔ رات بارہ بجے کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو ریفر ہوجائے گا۔ شاید معاملہ الیکشن کمیشن میں چلا جائے۔