سلامتی کونسل میں امریکا کو شرمندگی کا سامنا ،سلامتی کونسل ارکان نے امریکہ کی حماس کے خلاف مذمتی قرارداد مسترد کردی اتحادیوں نے رائے شماری میں حصہ تک نہیں لیا

اتوار 3 جون 2018 18:10

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کو بڑی شرمندگی کا سامنا، سلامتی کونسل ارکان نے امریکہ کی حماس کے خلاف مذمتی قرارداد کو مسترد کر تے ہوئے اتحادیوں نے رائے شماری میں حصہ تک نہیں لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے خلاف قرارداد کو ویٹو کرنے کے بعد نکی ہیلی پندرہ ارکان کے نشتوں پر گئیں اور ہر ایک رکن کو منت و سماجت کی کہ وہ ان کی پیش کی جانے والی قرارداد کوووٹ دیں۔

(جاری ہے)

ہیلی نے حماس کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی تو اکثر ارکان نے اس مسترد کردیا جبکہ برطانیہ، پولینڈ اور دیگر اتحادیوں نے رائے شماری میں حصہ ہی نہیں لیا۔ قرارداد مسترد ہونے پر امریکہ کو بڑی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے جمعے کے روز کویت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین سے متعلق قرارداد کا مسودہ جمع کیا۔ رائے شماری کے دوران دس ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا جبکہ برطانیہ اورپولینڈ سمیت چار ارکان نے حصہ نہیں لیا۔ امریکی مندوب نے اسے ویٹو کردیا۔ کویت نے قراراد میں غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت اور فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے عالمی فورس کے تشکیل کا مطالبہ کیا تھا۔