سعودی عرب ، ملکی سازش کے الزام میں 7 خواتین سمیت 17 افراد گرفتار

مرد اور تین خواتین کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا ، 5 مرد اور 4 خواتین نے جرائم کا اعتراف کر لیا ،سعودی حکام

اتوار 3 جون 2018 18:10

سعودی عرب ، ملکی سازش کے الزام میں 7 خواتین سمیت 17 افراد گرفتار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) سعودی عرب میں ملک کے خلاف سازش کے الزام میں 7 خواتین سمیت 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا،5 مردوں اور تین خواتین کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا جب کہ دیگر 5 مرد اور 4 خواتین نے جرائم کا اعتراف کر لیا ۔ سعودی پبلک پراسیکیوٹر آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف سازش اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں کریک ڈان کیا گیا جس کے دوران 17 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے 5 مردوں اور تین خواتین کو پوچھ گچھ کے بعد تحقیقات مکمل ہونے تک چھوڑ دیا گیا جب کہ دیگر 5 مرد اور 4 خواتین نے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں اور ان کی ریاست مخالف سرگرمیوں سے متعلق اعتراف بھی کرچکے ہیں۔ زیرحراست ملزمان پر خفیہ معلومات کے حصول کے لیے حساس اداروں میں لوگوں کی بھرتیاں کرانے اور بیرون ملک موجود ملک دشمن تنظیموں کی اخلاقی حمایت کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :