ایک اور ایرانی طیارہ گر کر تباہ

اتوار جون 18:10

ایک اور ایرانی طیارہ گر کر تباہ
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) ایران کے صوبے اصفہان میں فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فضائیہ کا ایف 7 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر حسن آباد شہر میں گر کر تباہ گیا، حادثے کا شکار طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو خطرہ بھانپ کر طیارے سے بحفاظت پیرا شوٹ کے ذریعے باہر نکل گئے۔ تباہ شدہ طیارے کا ملبے دور تک پھیل گیا اور اس میں سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 29 مئی کو بھی ایرانی فوج کا ایک تربیتی طیارہ تہران میں گر کر تباہ ہوا تھا جس میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :