یقین دلاتا ہوں انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، نگران وزیراعظم

ملک میں تمام کام صرف آئین کے مطابق ہوں گے، اپنے اختیارات کے مطابق لوگوں کی خدمت کروں گا، جسٹس (ر)ناصر الملک کی میڈیا سے گفتگو

اتوار جون 18:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر))ناصر الملک نے کہا ہے کہ میں صرف 2 ماہ کے لیے آیا ہوں،یقین دلاتا ہوں کہ انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے،ملک میں تمام کام صرف آئین کے مطابق ہوں گے، اپنے اختیارات کے مطابق لوگوں کی خدمت کروں گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو نگراں وزیراعظم جسٹس (ر))ناصر الملک اپنے آبائی علاقے سوات پہنچے جہاں لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، ناصر الملک نے اپنے والد کی قبر پرفاتحہ پڑھی اور گلکدہ میں اپنی رہائشگاہ چلے گئے۔

نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک سے مقامی عمائدین نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم ناصرالملک کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کہ انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، میں صرف 2 ماہ کے لیے آیا ہوں، ملک میں تمام کام صرف آئین کے مطابق ہوں گے اور اپنے اختیارات کے مطابق لوگوں کی خدمت کروں گا۔