ْ سپریم کورٹ‘ سیکرٹری ہوم پنجاب نے استحقاق رکھنے والے افراد کی فہرست عدالت میں پیش کر دی

آئی ایس آئی اور آئی بی بتائیں کہ کس بنیاد پر ان افراد کو سکیورٹی دی گئی ، اسکے علاوہ آئی بی سے کون ہے ، حمزہ شہباز کو کس بنیاد پر سکیورٹی دی گئی ‘چیف جسٹس

اتوار 3 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں استحقاق سے زائد سکیورٹی کے معاملے پر سماعت کے دوران سیکرٹری ہوم پنجاب نے استحقاق رکھنے والے افراد کی فہرست بھی عدالت میں پیش کر دی گئی جبکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آئی ایس آئی اور آئی بی نے نمائندے بتائیں کہ کس بنیاد پر ان افارد کو سکیورٹی دی گئی ، اسکے علاوہ آئی بی سے کون ہے ، حمزہ شہباز کو کس بنیاد پر سکیورٹی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور سپر یم کورٹ رجسٹری میں ہونیوالی سماعت کے دورا ن چیف جسٹس کو تبایا گیا کہ انہیں اور انکی فیملی کو خطرات ہیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی رپورٹ ہے تو مجھے بتائیں، حکام نے بتایا کہ ہم نے ایک خود کش بمبار کو پکڑا اس نے اعتراف کیا ہے ، عدالت نے نظر ثانی رپورٹ آج تک پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی اور آئی بی نے نمائندے بتائیں کہ کس بنیاد پر ان افارد کو سکیورٹی دی گئی۔