اسما کاشف کا عید کولیکشن کیلئے فوٹو شوٹ،اداکارہ نے عید الفطر کیلئے بھی شوپنگ شروع کردی

اتوار 3 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) اداکارہ و مسز پاکستان اسما کاشف کا عید کولیکشن کیلئے فوٹو شوٹ،اداکارہ نے عید الفطر کیلئے بھی شوپنگ شروع کردی۔عید پر منفرد نظر آنے کیلئے انٹر نیشنل ڈریس ڈیزائنرسے خصوصا ملبوسات تیاری کرارہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا عید کولیکشن کا فوٹو شوٹ گزشتہ دو ماہ سے التوائ کا شکار تھا جس کیلئے وقت نکالنا مشکل ہورہا ہے لیکن میں وعدہ کیا تھا اس کو ہر صورت پورا کرنا چاہتی تھی۔

پاکستان کی فیشن انڈسٹری اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔اس کی بنیادی وجہ نئے چہروں اور نئے فیشن ڈیزائنر ز کی آمد ہے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر فیشن کی نمائندگی کرچکے ہیں۔اگر ہم اپنی انڈسٹری کو دوبارہ پا?ں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے کام میں جدت لانا ہو گی تاکہ غیر ملکی فیشن ڈیزائنرز بھی پاکستان کے کلچر میں دلچسپی لیں۔

متعلقہ عنوان :