بھارت میں پاکستان کی نمائندگی کرنا باعث فخر ہے ‘بھارتی عوام بھی پاکستانی فنکاروں کے دلدادہ ہیں‘ کامیڈین عزیر حسن

اتوار 3 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) مشہور کامیڈین عزیر حسن نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان کی نمائندگی کرنا باعث فخر ہے ‘بھارتی عوام بھی پاکستانی فنکاروں کے دلدادہ ہیں۔فنکار وں کیلئے کوئی سرحد یا باڈر اہمیت نہیں رکھتے۔فنکار کسی بھی ملک میں سفیر کا رول ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا آپس کے لڑائی جھگڑوں کو ختم کرکے ایک دوسرے کے کلچر اور تہذیب و ثقافت میں دلچسپی لے رہیں اس لئے بھارت اور پاکستان کو بھی چاہیے کہ تمام مسائل کو بات جیت سے حل کریں تاکہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے فن کا بہتر طریقے سے انجوائے کر سکیں۔

ایک انٹرویو میں کامیڈین اداکار نے کہا مجھے بھارت میں کام کرکے بہت اچھا لگا ہے یہاں بھی لوگ پاکستانیوں کی طرح بے حد پیار کرنے والے ہیں کچھ لوگوں کے گناہوں کی سزا پوری قوم کو نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :