معروف سٹیج کامیڈین جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

حادثے میں جاوید کوڈ و کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے جس کو جوڑنے کے لئے ان کا آپریشن کیا جائے گا‘ ڈاکٹرز

اتوار 3 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) پاکستانی سٹیج ڈراموں کی دنیا کے جانے مانے نام جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین جاوید کوڈو کے ساتھ حادثہ مسلم ٹائون میں پیش آیا جس کے بعد ان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

مسلم ٹائون کے نزدیک ٹریفک حادثے میں معروف کامیڈین جاوید کوڈ وبر ی طرح زخمی ہوگئے جس کے بعد ان کو طبی امداد کیلئے گنگا رام ہسپتال منتقل کردیاگیا ، ڈاکٹر ز کے مطابق حادثے میں جاوید کوڈ و کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے جس کو جوڑنے کے لئے ان کا آپریشن کیا جائے گا۔خیال رہے کہ جاوید کوڈو نے پاکستانی سٹیج ڈراموں میں لاتعداد کردار ادا کئے ہیں۔