ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار سکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی‘میگھا

اتوار 3 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) اداکارہ ، ماڈل اور پرفارمر میگھا نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی کو یکسر نظر انداز کرنے کی بجائے اس وقت کی کامیابیوں کو نئی جدت کے ساتھ پیش کرنا چاہئے ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار سکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی۔

(جاری ہے)

جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پذیرائی ملے گی، اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی اور ایسی فلمیں بنانا ہوں گی جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا، اگر ہم اپنی ثقافت کو لیکر چلیں گے تو لوگ ضرور فلمیں دیکھنے سینماں کا رخ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :