شوبز میں لوگوں کو نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے ‘گلوکارہ عینی طاہر ہ

اتوار 3 جون 2018 18:10

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) معروف گلوکارہ عینی طاہر ہ نے کہا ہے کہ نئے گلوکاروں کی بنیادی تعلیم اور تربیت کیلئے حکومت وقت کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہیے کیونکہ خالص اور سچا میوزک آہستہ آہستہ دم توڑ جارہا ہے اور اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عینی طاہرہ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں میوزک کلاسز کے فوری اجرا کا اہتمام کرے اور کلاسیکی موسیقی کی تربیت لینے والے گلوکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے پاکستانی میوزک کی تعلیم اور ترقی کیلئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے تاکہ فن اور فنکار کو زندہ رکھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :