سلمان خان اپنے بچپن کے دوست کے مقروض نکلے

اتوار 3 جون 2018 18:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) سلمان خان کا شمار کروڑوں روپے کمانے والے اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ کئی برسوں سے اپنے بچپن کے دوست کے مقروض ہیں اور وہ یہ قرض لوٹابھی نہیں رہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان بالی ووڈ میں نئے چہروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی سب سے آگے ہیں، چند روزقبل سلمان خان نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیر کے موضوع پر ایک فلم بنانے جارہے ہیں جس میں مرکزی کردار ان کے بچپن کے دوست ظہیر اقبال ادا کریں گے۔