سونم کپور اپنی 33ویں سالگرہ شوہر آنند اہوجا کے ساتھ 9جون کولندن میں منائیں گی

اتوار 3 جون 2018 18:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اپنی 33ویں سالگرہ شوہر آنند اہوجا کے ساتھ 9جون کولندن میں منائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ میں کام کے سلسلے میں لندن جارہی ہوں اور آنند اہوجا بھی میرے ساتھ ہوں گے جبکہ میری بہن ریا کپور بھی میری سالگرہ پر موجود ہوں گی، یہ ایک چھوٹا سا فنکشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی تھی میری دوست سوارا بھاسکر میرے ساتھ ہوں لیکن وہ کام کے باعث نہیں آسکتیں۔ واضح رہے کہ یہ سونم کپور کی شادی کے بعد پہلی سالگرہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :