فلم ’’ پداماوت‘‘ 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب

اتوار 3 جون 2018 18:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) بالی وڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’ پدماوت‘‘ کو 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’ پدماوت‘‘ رواں سال 25جنوری کو ریلیز کی گئی جسے بے حد پسند کیا گیا اور اب اس فلم کو 16جون سے منعقد ہونے والے 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے جو 25جون تک جاری رہے گا۔

اس سلسلے میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ فلم کے 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے باقاعدہ انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ابھی بھی فلم کے لئے پسندیدگی جاری ہے، اچھے کام کو ہمیشہ سراہا جاتا ہیاور فلم ’’پدماوت ‘‘ اس کی زندہ مثال ہے۔ فلم میں اداکار رنویر سنگھ اور شاہد کپور بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :