یورو زون خسارے کی یونین نہیں ہے، یوروزون میں یک جہتی ضروری ہے، تاہم اس کا مطلب اپنی مدد آپ کر کے دوسروں کی مدد کرنا ہے، جرمن چانسلر انجیلامیرکل کا بیان

اتوار جون 18:10

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ یورو زون کو خسارے کی یونین نہیں بننے دیا جائے گا، یوروزون میں یک جہتی ضروری ہے، تاہم اس کا مطلب اپنی مدد آپ کر کے دوسروں کی مدد کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اٹلی کے بجٹ خسارے میں کمی کے لیے مدد دینے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوروسنگل کرنسی بلاک ہے اور اسے خسارہ بانٹنے کا بلاک نہیں بننے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا یوروزون میں یک جہتی ضروری ہے، تاہم اس کا مطلب اپنی مدد آپ کر کے دوسروں کی مدد کرنا ہے، یورو زون کو خسارے کی یونین نہیں بننے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :