بین الاقوامی تجارتی کشیدگی پر ایئرلائنز کا انتباہ

اس صورتحال سے ہوابازی کی صنعت اور عالمی تجارت کو نقصان پہنچ سکتا ہے،نٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

اتوار 3 جون 2018 18:10

کیوبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے دنیا بھر میں تجارت کے موضوع کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال سے ہوابازی کی صنعت اور عالمی تجارت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی فضائی کمپنیوں نے دنیا بھر میں تجارت کے موضوع کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی سے خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس صورتحال سے ہوابازی کی صنعت اور عالمی تجارت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس بیان کے مطابق ہوابازی کی صنعت افراد اور سامان کے لیے کھلی سرحدوں پر انحصار کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تجارت میں کمی، مسافروں کی کمی کی جانب مائل ہو گی اور یہ عالمی تجارت کے لیے ایک بری خبر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :