قوام متحدہ کے ماہر جہنم میں جائیں، فلپائن کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں،فلپائنی صدر

اتوار 3 جون 2018 18:10

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے آزادی عدلیہ ڈیوگو گارسیا سایان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جہنم میں جائیں، عالمی مبصر فلپائن کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کے مبصر نے فلپائنی سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس کی برخاستی کے حق میں فیصلہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلپائن میں آزادی عدلیہ خطرات کا شکار ہے۔ عالمی مبصر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو اس طرح برخاست کرنے سے ججوں اور عدلیہ کے دیگر ارکان کو سخت پیغام جائے گا۔