اردن کے وزیراعظم مظاہروں کے باوجود ٹیکس قانون ختم نہیں کریں گے

اتوار جون 18:10

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) اردن کے وزیراعظم ہانی الملقی نے ملک میں ٹیکس اصلاحات سے متعلق قانون کے خاتمے کے مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایما پر اردن نے ملک میں ٹیکس اصلاحات سے متعلق ایک قانون متعارف کروایا ہے، جس کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ ہفتے کے روز ہزاروں افراد نے مسلسل تیسرے دن دارالحکومت عمان میں مظاہرے کیے۔ یہ افراد شاہ عبداللہ سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ وزیراعظم الملقی کو برطرف کر دیں۔

متعلقہ عنوان :