باجوڑ اور بلوچستان میں سرحد پار سے پاکستانی چوکیوں پر حملے‘ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک،متعدد زخمی

حملے میں ایف سی کے 4، پاک فضائیہ کا ایک جوان زخمی ہوگیا،آئی ایس پی آر

اتوار 3 جون 2018 18:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) باجوڑ اور بلوچستان میں سرحد پار سے پاکستانی چوکیوں پر حملے ہوئے‘ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے‘ حملے میں ایف سی کے 4جبکہ پاک فضائیہ کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ اور بلوچستان میں سرحد پار سے پاکستانی چوکیوں پر حملے ہوئے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ حملے افغان سرحد سے باجوڑ اور بلوچستان میں قصر دین کاریز میں کئے گئے۔ حملے میں ایف سی کے چار اور پاک فضائیہ کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔ دہشت گردوں نے باجوڑ اور قصر دین کاریز میں باڑ لگانے والوں پر حملے کئے۔ دہشت گردوں کو افغانستان سے سہولت کاری حاصل ہے،مزموم کاروائیوں کا مقصد باڑ لگانے کے عمل کوروکنا ہے، دہشت گرد سرحد پر چیک پوسٹوں کی تعمیر میں خلل چاہتے ہیں، پاک افغان سرحد پر باڑ کی تعمیر جاری رہے گی۔