چیف جسٹس نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل بچی زینب پر بننے والی فلم پر از خود نوٹس لے لیا

پیمرا کا اس معاملے میں کیا کردار ہے‘ رپورٹ دی جائے، ایسی فلمیں نہیں بنی چاہئیں،‘ چیف جسٹس کا ایڈووکیٹ جنرل کو حکم

اتوار 3 جون 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی زینب پر بننے والی فلم پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کا اس معاملے میں کیا کردار ہے‘ رپورٹ دی جائے‘ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو حکم دیا کہ ایسی فلمیں نہیں بنی چاہئیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی زینب کی زندگی پر بننے والی فلم پر از خود نوٹس لے لیا۔

یہ نوٹس چیف جسٹس نے زینب کے والد کی درخواست پر لیا۔ زینب کے والد نے موقف اختیار کیا کہ میری بیٹی کی زندگی پر اجازت کے بغیر فلم بنائی جارہی ہے۔ عدالت نے وفاق اور پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پیمرا کا اس معاملے میں کیا کردار ہے رپورٹ دی جائے۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو حکم دیا کہ ایسی فلمیں نہیں بننی چاہئیں۔