Live Updates

ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

پی ٹی آئی غریبوں کے لیے آواز اٹھانے اور ملکی مسائل کو سمجھنے والی جماعت ہے،کراچی کو 20،30 سالوں سے نظر انداز کیا جارہا ہے، اب معلوم ہوا کہ کراچی کو ایک قومی سطح کی جماعت کی ضرورت ہے رشید گوڈیل کی تحریک انصاف کے رہنما ئو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس

اتوار 3 جون 2018 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رشید گوڈیل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی غریبوں کے لیے آواز اٹھانے اور ملکی مسائل کو سمجھنے والی جماعت ہے، کراچی کو 20،30 سالوں سے نظر انداز کیا جارہا ہے، اب معلوم ہوا کہ کراچی کو ایک قومی سطح کی جماعت کی ضرورت ہے ۔

اتوار کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رشید گوڈیل نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے، بنی گالہ میں تحریک انصاف کے رہنما ئو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رشید گوڈیل نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، پی ٹی آئی غریبوں کے لیے آواز اٹھانے اور ملکی مسائل کو سمجھنے والی جماعت ہے تاہم الیکشن کے حلقے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کو 20،30 سالوں سے نظر انداز کیا جارہا ہے لہذا اب اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ کراچی کو ایک قومی سطح کی جماعت کی ضرورت ہے۔گزشتہ ماہ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ عبدالرشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آپس کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، یہ سب مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں تاہم کسی دوسری جماعت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر 18 اگست کو کراچی کے علاقے بہادرآباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ حملے میں رشید گوڈیل کا ڈرائیور جاں بحق ہوا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات