شاداب خان نے بولنگ کو ہی اولین ترجیح قرار دیدیا

اسمتھ کی طرح بولر سے بیٹسمین نہیں بننا چاہتا،خواہش ہے بطور بولنگ آل راونڈر ٹیم کے کام آئوں ، شاداب خان

اتوار 3 جون 2018 18:10

لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) شاداب خان نے بولنگ کو ہی اولین ترجیح قرار دے دیا، وہ اسٹیون اسمتھ کی طرح بولر سے بیٹسمین نہیں بننا چاہتے۔یاسر شاہ کا خلا پرکرنے کیلئے پاکستان ٹیم میں شامل کیے جانیوالے لیگ اسپنر شاداب بولنگ سے زیادہ بیٹنگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، پہلی اننگز میں ففٹی بنانے کے بعد پریس کانفرنس میں جب ان سے سوال ہوا کہ کیا وہ بھی اسمتھ کے نقش و قدم پر چلنا چاہتے ہیں جو بطور بولر آسٹریلوی ٹیم میں آئے مگر بیٹسمین بن گئے، اس پر شاداب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ابھی نہیں،اسمتھ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں مگر میں بطور بیٹسمین نہیں کھیلنا چاہتا، میری خواہش بطور بولنگ آل رانڈر ٹیم کے کام آنے کی ہے۔

شاداب خان نے کہاکہ میں کسی بولر یا کنڈیشنز کی فکر میں مبتلا ہونے کے بجائے گیند کو دیکھتے ہوئے اپنا نیچرل کھیل جاری رکھتا ہوں، میرٹ پر بیٹنگ کرتے ہوئے جہاں مناسب سمجھوں اسٹروک کھیلنے سے گریز نہیں کرتا،لیڈز میں کنڈیشنز لارڈز سے مختلف تھیں لیکن میں نے ٹیم کیلیے رنز بنانے کی کوشش کی اور کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

دبا میں اچھی اننگز کھیلنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میچ کی صورتحال کوئی بھی ہومیں سمجھتا ہوں کہ آخری موقع میرے پاس موجوداور اس کا بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔

شاداب نے کہا کہ اچھی فارم کے باوجود بیٹنگ آرڈر میں اوپر آنے کا کبھی نہیں سوچا، ٹیم میں ایک عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کئی بیٹسمین موجود ہیں، میٹنگ میں بھی یہ تجربہ کرنے کی بات نہیں ہوئی۔انھوں نے کہا کہ یاسر کی کمی پوری تو نہیں کرسکتا تاہم اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :