انگلش لیگ،کر کٹرفواد عالمنے غصے میں آکر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑدیا

اوپنر کے آوٹ ہونے پر بروقت بیٹنگ کیلئے فیلڈ میں نہ پہنچ سکنے پر امپائرز نے انھیں ٹائم آئوٹ قرار دیا تھا

اتوار 3 جون 2018 18:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) پاکستانی ٹیم سے باہر بیٹسمین فواد عالم نے انگلش لیگ میچ کے دوران غصے میں آکر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

لنکا شائرلیگ میں کلیتھروئے کلب کی نمائندگی کرنے والے فواد کولنی کلب سے میچ میں اوپنر کے آوٹ ہونے پر بروقت بیٹنگ کے لیے فیلڈ میں نہ پہنچ سکے،وقت زیادہ ہونے پر امپائرز نے انھیں ٹائم آئوٹ قرار دے دیا۔ اس پر غصے میں آ کر انھوں نے ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑ دیا، ان کیخلاف ڈسپلنری کارروائی متوقع ہے۔دوسری جانب فواد عالم نے شیشہ توڑنے کا الزام مسترد کر دیا، انھوں نے کہا کہ ایسا حادثاتی طور پر ہوا، غصے میں آ کر شیشہ توڑنے کا الزام درست نہیں۔

متعلقہ عنوان :