وقار یونس اور محمد اکرم کینیڈا ٹی ٹونٹی لیگ کیساتھ منسلک ہوگئے

کینیڈا لیگ میں وقار یونس ونی پیگ ایگلزجبکہ سابق فاسٹ بولر محمد اکرم ایڈ منٹن رائلز کے ساتھ کام کریں گے

اتوار 3 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس اور محمد اکرم گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا لیگ کے ساتھ منسلک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کینیڈا لیگ میں ونی پیگ ایگلز کی کوچنگ کریں گے جبکہ سابق فاسٹ بولر محمد اکرم ایڈ منٹن رائلز کے ساتھ کام کریں گے اس کے علاوہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر ٹام موڈی مونٹریال ٹائیگرز کی کوچنگ کریں گے ۔

سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ اس نئے تجربے کا انتظار کر رہے ہیں۔ نوے کی دہائی میں کینیڈا میں کرکٹ کھیلی جس کی بڑی یادیں ہیں۔ یہاں کرکٹ کا بڑا جوش و خروش ہے۔وقار یونس نے کہا کہ گلو بل ٹی ٹونٹی میں بڑے اچھے کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔ لیگ 28 جون سے 16 جولائی تک کھیلی جائے گی۔ کھلاڑیوں کی ڈارفٹنگ آج ہوگی۔