لاہور قلندر نے رائزنگ اسٹار ایڈیشن تھری کے ٹرائلز کا اعلان کردیا

تیسرے ایڈیشن میں گلگت بلتستان ،فاٹا، کے پی کے میں بھی نوجوانوں کو ٹرائلز کے مواقعے فراہم کریں گے،رانا فواد

اتوار جون 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) لاہور قلندر نے رائزنگ اسٹار ایڈیشن تھری کے ٹرائلز کا اعلان کردیا، لاہور قلندر کے چیئرمین رانا فواد کا کہنا ہے کہ تیسرے ایڈیشن میں گلگت بلتستان اور فاٹا سمیت کے پی کے میں بھی نوجوانوں کو ٹرائلز کے مواقعے فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین فواد رانا نے بتایا کہ رائزنگ اسٹارز نے نوجوانوں کی زندگیاں بدل دی ہیں اس لئے گگلت بلتستان اور فاٹا سمیت خیبر پختونخواہ کے نوجوانوں کی فرمائش پر ٹرائلز لئے جائیں گے جبکہ ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید کے مطابق ٹورنامنٹ میں پردیسی قلندر ٹیم بھی ان ایکشن دکھائی دے گی۔

لاہور قلندر کے ایڈوائزر انضام الحق اور مینٹور شعیب اختر نے رائزنگ اسٹارز پروگرام کو سراہا اور کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے کا اس سے بڑا پروگرام نہیں دیکھا۔رائزنگ اسٹارز ٹرائلز کا آغاز چھبیس جولائی سے گگلت بلتستان سے ہوگا جبکہ مظفرآباد، مردان، ایبٹ آباد،، راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے بعد لاہور میں ٹرائلز تیرہ، چودہ اور اٹھارہ اگست کوہونگے۔