روس 2018،شائقین فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے بغیر ویزے کے روس جا سکیں گے

مداح کے پاس میچ کا ٹکٹ اور فین آئی ڈی موجود ہو تو اسے روس جانیکیلئے ویزے کی ضرورت نہیں پڑیگی،فیفا

اتوار جون 18:10

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) روس میں کھیلے جانے والے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے شائقین بغیر وزے کے روس جاسکیں گئے ۔۔فٹبال کی بین الاقوامی تنظیم( فیفا)) کی ویب سائٹ کے مطابق اگر کسی مداح کے پاس میچ کا ٹکٹ اور فین آئی ڈی موجود ہو تو اسے روس جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔فین آئی ڈی ایک قسم کا شناختی کارڈ ہے جس پر آپ کا نام، تصویر اور رجسٹریشن نمبر درج ہوں گے۔

(جاری ہے)

فین آئی ڈی کا پیج آپ سے ٹکٹ نمبر بھی مانگتا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کو پہلے میچ کا ٹکٹ خریدنا پڑے گا۔فین آئی ڈی کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اسے دکھا کر روس کے اندر ورلڈ کپ کے لیے چلائی جانے والی خصوصی ٹرینوں پر مفت سفر کیا بھی کیا جا سکتا ہے۔فین آئی ڈی کا فارم آن لائن بھرا جا سکتا ہے۔ اس کے حصول کی مراکز میں پاکستان کا نام درج نہیں ہے، البتہ اسے ڈاک کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔۔فٹبال ورلڈ کپ کی ٹکٹیں قرعہ اندازی کے ذریعے بیچی جا رہی ہیں اور ان کی قیمت 105 ڈالر سے لے کر 1450 ڈالر تک ہے۔