فٹبال ورلڈ کپ ،روسی بلی فاتح سائیڈز کے حوالے سے پیشگوئی کرے گی

اتوار جون 18:10

سینٹ پیٹرزبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) فٹبال ورلڈ کپ میں روسی بلی فاتح سائیڈز کے حوالے سے پیشگوئی کرے گی۔

(جاری ہے)

فٹبال ورلڈ کپ کے دوران روسی بلی فاتح سائیڈز کے حوالے سے پیشگوئی کرے گی، اس کا نام ایشلیس اور ٹھکانہ سینٹ پیٹرزبرگ کا ہیرمیٹیج میوزیم ہے جہاں پر اس کی ٹریننگ بھی ہو رہی ہے، اس سے قبل یہ بلی کنفیڈریشن کپ کے مقابلے میں بھی درست پیشگوئی کرچکی ہے، اسے دراصل پال دی آکٹوپس کی جگہ کیلیے تیار کیا جا رہا ہے جو گزشتہ ورلڈ کپ میں جرمن میچز کے بارے میں بالکل درست پیشگوئی کرتا رہا، آخر میں اس نے اسپین کی فتح کیلیے پیشگوئی کردی تھی۔