سالگرہ مبارک وسیم اکرم، اہلیہ کا بھی محبت بھرا پیغام

آپ چمکتا ہوا ستارہ ہیں، جو کہ اپنی روشنی سے پوری دنیا کو روشن کرتا ہے اور خصوصی طور پر میری زندگی کو روشن کیا ہوا ہے، شنیرا

اتوار جون 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے گزشتہ روز اپنی 52ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کی جانب سے خوبصورت پیغام بھی جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر شنیرا نے اپنے شوہر وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ یہ پانچویں سالگرہ منا رہی ہوں اور انہیں مبارک باد دینا چاہتی ہوں، آپ ہمیشہ سے ہی ایک چمکتا ہوا ستارہ ہیں، جو کہ اپنی روشنی سے پوری دنیا کو روشن کرتا ہے اور خصوصی طور پر میری زندگی کو روشن کیا ہوا ہے۔ اللہ آپ کو رحمتوں اور برکتوں سے ہمیشہ نوازتا رہے۔